انرجی ڈرنک نے 13 سالہ لڑکی کی جان لے لی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انرجی ڈرنک نے 13 سالہ لڑکی کی جان لے لی
انرجی ڈرنک نے 13 سالہ لڑکی کی جان لے لی

دبئی: صوبہ کرکوک سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ عراقی لڑکی انرجی ڈرنک کے تین کین پینے کے فوراً بعد بیہوش ہو کر جاں بحق ہوگئی، فوری طور پر اسپتال پہنچانے کے باوجود بچی کی زندگی نہ بچائی جاسکی۔

کرکوک محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موت کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ کے ساتھ پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ لڑکی مسلسل تین انرجی ڈرنک کین پینے کے بعد بے ہوش ہو ئی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ انرجی ڈرنکس صحت مند آپشن نہیں ہیں، ان مشروبات کا زیادہ استعمال مختصر وقت میں صحت کی سنگین صورتحال اور عوارض کا باعث بن سکتا ہے۔

2017 میں، جنوبی کیرولائنا کا ایک نوجوان دو گھنٹے کے عرصے میں ایک بڑا سوڈا، ایک کیفے لیٹ، اور ایک انرجی ڈرنک پینے کے بعد مر گیاتھا، کیونکہ اسے کیفین کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا۔

2014 کے ایک اور کیس میں برطانیہ کی ایک 16 سالہ لڑکی کو روزانہ ضرورت سے زیادہ انرجی ڈرنکس پینے سے دل کا دورہ پڑا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں بہن کو قتل کرکے لاش کچن میں پھینکنے والا بھائی گرفتار

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ان مشروبات میں کیفین اور دیگر محرکات کی زیادہ مقدار دل کی دھڑکن، ہائی بلڈ پریشر، اور انتہائی صورتوں میں دورے یا موت کا باعث بن سکتی ہے۔

Related Posts