ڈبلیو ایچ او کی ڈاؤ یونیورسٹی کے کورونا کے علاج کیلئے استعمال طریقے کی حوصلہ افزائی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈبلیو ایچ او کی ڈاؤ یونیورسٹی کے کورونا کے علاج کیلئے استعمال طریقے کی حوصلہ افزائی
ڈبلیو ایچ او کی ڈاؤ یونیورسٹی کے کورونا کے علاج کیلئے استعمال طریقے کی حوصلہ افزائی

کراچی:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے ڈاؤ یونیورسٹی کے کورونا وائرس کے علاج کیلئے استعمال کئے گئے طریقے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ڈاؤ یونیورسٹی کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں ڈاؤ کے طریقہ کار کو کورونا وائرس کے خلاف انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئے ویرینٹ کی آمد کے بعد آئی وی آئی جی طریقہ علاج کی خاص اہمیت ہے۔

ڈبلیو ایچ کے خط میں کہا گیا ہے کہ لیبارٹری اور کلینیکل ٹرائل سے طریقہ کار کی کامیاب آزمائش کی گئی۔واضح رہے کہ آئی وی آئی جی طریقہ علاج پر پروفیسر شوکت علی اور ان کی ٹیم نے تحقیق کی تھی۔

آئی وی آئی جی سے متعلق پروفیسر شوکت علی کا کہنا ہے کہ پلازمہ میں اینٹی باڈیز نئے مقامی ویرینٹ کو نیوٹرالائز کرسکیں گی۔

مزید پڑھیں: کراچی کے 10 ویکسینیشن سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے، سندھ حکومت

انہوں نے کہا کہ طریقہ علاج سے وینٹی لیٹر پر مریض کی ریکوری 50 فیصدسے زائدثابت ہوئی ہے، جبکہ ایچ ڈی یو آکسیجن والے مریض کی ریکوری 70 فیصد سے زائدثابت ہوئی ہے۔

Related Posts