میٹروبس سروس کے ملازمین 3ماہ سے تنخواہوں سے محروم،نوبت فاقوں تک پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کا لانگ مارچ، راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس سروس بند
تحریک انصاف کا لانگ مارچ، راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس سروس بند

راولپنڈی:میٹروبس سروس کے ملازمین 3ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں،میٹرو بس سروس 24کلومیٹر کے فاصلہ طے کر کے اسلام آباد سیکرٹریٹ پہنچتی ہے، جبکہ میٹروبس سروس کے 24 اسٹیشن ہیں جودونوں شہروں کے اہم مقامات پر ہیں راولپنڈی،اسلام آباد میں کم وبیش800 کے قریب ملازمین ہیں جو میٹروبس اسٹیشن پر نجی کمپنی کے انڈر کام کر تے ہیں۔

یہ ملازمین گزشتہ 3ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں،راولپنڈی اسلام آباد میٹروسروس آپریشنل منیجر سے بات ہوئی تو ان کا کہنا ہے کہ ہم نے INBOX کمپنی کو تمام پیمنٹ کلیئر کر دی ہے،یہ نجی کمپنی ہی بتا سکتی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں کیوں نہیں دے رہے۔

جب ہماری بات INBOXکمپنی کے پروجیکٹ منیجر بلال سے بات ہوئی تو ان سے ملازمین کی سیلری کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملی میں ایک ماہ سے اسپتال میں داخل ہوں کا کہہ کر کال ڈراپ کر دی،جس سے یہ بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ نجی کمپنی ملازمین کو تنخواہ دینے کے حق میں ہی نہیں ہے۔

دوسری جانب ملازمین کی صورت حال یہ ہے کہ نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے، ملازمین شدید کرب میں مبتلا ہیں،نہ وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے گھروں کو جا سکتے ہیں اور ناہی وہ یہاں بناپیسوں کے گزارہ کرسکتے ہیں، ملازمین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے میٹرو حکام کو پابند کریں۔

Related Posts