کراچی:پاکستان کی ایما عالم نے 13ویں ورلڈ اسپیڈ ریڈنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں دنیا بھر کے 100 سے زائد حریفوں کو شکست دے کر فائنل جیت لیا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونیوالی چیمپئن شپ اس ہفتے ٹیم پاکستان کی شاندار فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
فائنل میں اپنے چینی حریف کو شکست دینے والی ایما عالم کو 2020 میں ورلڈ میموری چیمپئن اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کے دو ٹائٹل کے حامل کے طور پر بھی تاج پہنایا گیا ۔
ورلڈ اسپیڈ ریڈنگ چیمپئن شپ میں چوتھی پوزیشن پر آنے والی عبیرہ اطہر ہیں۔ ٹیم پاکستان نے 12ویں ورلڈ مائنڈ میپنگ چیمپئن شپ میں بھی حصہ لیا جس میں ایما عالم نے تیسری اور عنبرین حمید نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی مسیحی ایتھلیٹ ایما عالم نے سیکڑوں حریفوں کو ہراکر ورلڈ میموری چیمپئن شپ جیت لی