کراچی:ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے اپنے پاکستانی صارفین کے لئے سردی کے موسم میں تفریحی مقامات کی سیر کے ساتھ ہی دنیا کے طویل ترین پنج ستارہ ہوٹلوں میں شامل جے ڈبلیو میریٹ مارکیوئیس دبئی میں اعزازی قیام کی سہولت پیش کردی ہے۔
واضح رہے کہ اس بلند قامت ہوٹل میں ایوارڈ یافتہ ڈائننگ کی سہولیات ہیں، اپنا شاپنگ گیلریا ہے اور دنیا کا مشہور اسپا بھی موجود ہے۔ اس کے قریب ہی دبئی مال، برج خلیفہ اور دبئی اوپیرا جیسے معروف مقامات ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس سہولت سے وہ مسافر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں جو 6 دسمبر 2020 سے 28 فروری 2021 کے درمیان دبئی کا سفر کرنے کے لئے 2 دسمبر سے 23 دسمبر کے درمیان ریٹرن اکانومی ٹکٹ بک کرائیں گے۔
وہ دبئی میں پہلی رات جے ڈبلیو میریٹ مارکیویس میں اعزازی طور پر گزار سکیں گے۔ بزنس کلاس میں بکنگ کرانے والے صارفین آمد والے روز سے ہی دو راتیں اعزازی طور پر قیام کرسکیں گے۔
دبئی کے سفر میں پاکستانی مسافروں کے لئے اکانومی کلاس کا کرایہ 285 ڈالر سے شروع ہوتا ہے جبکہ بزنس کلاس کا کرایہ 720 ڈالر سے شروع ہوتا ہے۔ ایمریٹس اس وقت پاکستان کے پانچ شہروں سے پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔
ایمریٹس مسافروں کو سامان پر بھی زبردست ڈسکاؤنٹ پیش کر رہا ہے۔ ایمریٹس سے جنوبی اور شمالی امریکہ یا افریقہ کیلئے ایمریٹس سے سفر کرنے والے مسافروں کو اعزازی طور پر ایک اضافی سوٹ کیس / کارٹن لیجانے کی سہولت ہوگی۔
جبکہ ایمریٹس کے نیٹ ورک پر موجود دوسرے مقامات کا سفر کرنے والوں کو 10 کلو گرام اضافی سامان لیجانے کی اجازت ہوگی۔ ایمریٹس میں مسافر ایئرلائن کے ایوارڈ یاتہ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس پر 4500 سے زائد چینلز سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
جس میں پاکستانی مسافروں کے لئے اردو زبان میں بھی نشریات موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو علاقائی سطح پر مشہور کھانے اور اعزازی مشروبات بھی دستیاب ہوں گے۔
ایمریٹس کے صارفین اب باسہولت بکنگ آپشنز کے ساتھ پرسکون انداز سے سفر کرسکتے ہیں جس نے نئی کثیر الجہتی سفری انشورنس متعارف کرائی ہے جس میں ہر پرواز کے ساتھ کرونا ہونی کی صورت میں بھی تحفظ شامل ہے۔