ایمرجنگ ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کولمبو: ایمرجنگ ون ڈے ایشیا کپ میں سیمی فائنل سے پہلے فائنل کا میدان سجنے والا ہے آج کولمبو میں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔

اے سی سی ایمرجنگ ون ڈے ایشیا کپ سری لنکا میں جاری ہے اور روایتی حریف پاکستان بھارت دونوں ہی ٹیمیں سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر چکی ہیں لیکن ایونٹ میں سیمی فائنل سے پہلے فائنل کا میدان سجنے والا ہے کیونکہ آج ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا ہونے جارہا ہے۔

دونوں روایتی حریف آج کولمبو میں گروپ میچ میں مد مقابل آئیں گے۔ یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں گروپ بی سے پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گال ٹیسٹ کا چوتھا روز، سری لنکا کے 4 کھلاڑی آؤٹ، پاکستان کی برتری اب بھی برقرار

شاہینز نے پہلے میچ میں نیپال کو چار وکٹوں سے جب کہ دوسرے میچ میں یو اے ای 184 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

پاکستانی شاہینز کی قیادت محمد حارث کر رہے ہیں جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں صائم اقبال، شاہنواز دھانی، طیب طاہر، صاحبزادہ فرحان، محمد وسیم جونیئر ودیگر شامل ہیں۔

Related Posts