ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد راولپنڈی میں حفاظتی پلان پر عملدر آمد کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Emergency imposed in Rawalpindi due to coronavirus

راولپنڈی: کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد راولپنڈی ڈویژن میں حفاظتی پلان پر عملدر آمد کا آغاز کر دیا گیا ہے تعلیمی اداروں کی بند ش کے احکامات پر عمل نہ کرنے والے 8تعلیمی ادارے سر بمہر (سیل) کر کے جبکہ4اداروں کو شوکاز نوٹس جاری دیئے گئے۔

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام جاری جماعت نہم کے سالانہ امتحانات تاحکم ثانی ملتوی کرنے کے ساتھ شہر و چھاؤنی سمیت ڈویژن بھر میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی کر نے کے ساتھ اڈیالہ جیل سے قیدیوں اور حوالاتیوں کی عدالتوں میں پیشی پر پابندی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ3خواتین سمیت5افراد کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت ملک بھر کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پرآئسولیشن وارڈ قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ عرصے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرجاری سکیننگ کے عمل میں اب تک مجموعی طور 4لاکھ افراد کی سکیننگ مکمل کی جا چکی ہے جبکہ پی آئی اے نے سعودی عرب میں ملازمت پیشہ پاکستانیوں کی سعودی عرب واپسی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ۔

ہفتہ کے روزاسسٹنٹ کمشنر سٹی، اے سی کینٹ، سول ڈیفنس اور محکمہ تعلیم نے مشترکہ کاروائی میں راولپنڈی میں 5اپریل تک تعلیمی اداروں میں مکمل تعطیلات کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے 8 سکول سیل کر دئیے گئے جن میں ایس ایل ایس مونٹیسری،بیراک،اور آئیڈیل سکول سمیت4 سکول سکستھ روڈپر، 2 کالج روڈ، 2 ڈھوک چراغ دین میں سیل کئے گئے ۔

سیل کردہ تمام سکولوں کے مالکان کو نوٹس بھی جاری کر کے اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے جبکہ کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد محمودنے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور تعلیمی افسران کو ہدائیت کی ہے کہ کھولے گئے تمام سکول سیل کردیئے جائیں۔

ادھر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کورونا وائرس ایمرجنسی کے تناظر میں ضلع راولپنڈی میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات کے لئے جاری این او سی فوری طور پر منسوخ کر دیئے ہیں اور ضلع راولپنڈی میں ہر قسم کی مجالس، محافل نعت، عرس، سالانہ جلسہ، کانفرنس جیسے اجتماعات اور سینما ہال، تھیٹر، جشن بہاراں، کھیلوں، اور میرج ہالز میں شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

اسی طرح کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر قیدیوں کی عدالت پیشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصرکی جانب سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بھیجے گئے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر عدالتوں میں رش کم کرنا مناسب ہوگا۔

قیدیوں کا جیل سے ٹرائل آن لائن ہوگا پابندی کا مقصد عدالت میں پیش ہونے والے قیدیوں اور شہریوں کی جان کی حفاظت کے لئے ہے 10روز قبل عمرہ کی سعادت حاصل کر کے پاکستان پہنچنے والی 60سالہ (ر، ب) کو کورونا وائرس کے شبہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کلر سیدا ں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے کورونا وائرس کے 4 مشتبہ مریض پمز منتقل کر دیئے گئے جن میں پیرس سے آنے والا سکندر حیات سکنہ منڈی بہاؤالدین،پیرس سے آنے والی فرانسیسی خاتون حلیمہ دستگیر، جدہ سے آنے والی تاج بی بی سکنہ اٹک، دبئی سے آنے والے سید ممتاز حسین سکنہ چکوال شامل ہیں مذکورہ تمام افراد کو تیز بخار کے باعث کورونا کے شبہ میں پمزہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اسلام آباد ایئر پورٹ کوروناکے خطرے کے پیش نظر پراب تک چار لاکھ 1 ہزار 696 مسافروں کی سکریننگ کی گئی۔

جن میں جنوری میں 1 لاکھ 68 ہزار 907 مسافروں،فروری میں 1 لاکھ 55 ہزار 877 مسافروں کی سکریننگ کی گئی جبکہ مارچ کے ابتدائی 14دنوں میں 76 ہزار 912 مسافروں کی سکریننگ کی گئی ذرائع کے مطابق اسلام آبادائیر پورٹ سمیت تمام بین الاقوامی ائیر پورٹس پر آئسولیشن وارڈ بنا دیئے گئے ہیں ۔

اس ضمن میں اسلام آباد ایئر پورٹ پر6 بستروں لاہور میں 6 جبکہ کراچی میں 16 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ بنادیئے گئے ہیں اسی طرح بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا ہیلتھ فارم سختی سے مکمل کروایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:منافع خوروں اور ذخیزہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، لاہورمیں 45 ہزار سرجیکل ماسک ضبط

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مسافروں کا ریکارڈمکمل نہ ہونے پر ایئر لائن پر جرمانے بھی کئے جائیں گے سول ایوی ایشن نے مسافروں اور انکے پیاروں سے اپیل کی ہے کہ روانگی اور استقبال کے لئے کم سے کم لوگ ایئرپورٹ پر آئیں۔

ادھرپی آئی اے نے سعودی عرب میں ملازمت پیشہ پاکستانیوں کی سعودی عرب واپسی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے پی آئی اے 2 دن کے دوران 10خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی اقامہ رکھنے والے مسافروں کو10 خصوصی اور 18 معمول کی پروازوں کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔

پاکستان اور سعودیہ کے درمیان 72 گھنٹوں میں 142 پروازوں کے ذریعے 21 ہزار137 مسافروں کو سعودی عرب سے پاکستان لایا گیا۔

Related Posts