ایلون مسک کی بیٹی کا باپ سے لاتعلقی کا اظہار، سابقہ اہلیہ مطمئن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایلون مسک کی بیٹی کا باپ سے لاتعلقی کا اظہار، سابقہ اہلیہ مطمئن
ایلون مسک کی بیٹی کا باپ سے لاتعلقی کا اظہار، سابقہ اہلیہ مطمئن

دنیا کے امیرترین انسان، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی بیٹی نے باپ سے لاتعلقی کیلئے درخواست دائر کی ہے، جس پر سابقہ اہلیہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں مسک کی بیٹی زاویر الیگزینڈر مسک نے لاس اینجلس کی عدالت میں درخواست اپریل 2022 میں جمع کروائی تھی، جس کے مطابق میری صنفی شناخت مرد سے عورت میں بدل دی جائے اور اسے نئے نام سے رجسٹر کردیا جائے۔

مسک کی بیٹی نے نام کی تبدیلی اور پیدائش کا نیا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیا نام اس کی نئی صنفی شناخت کا عکاس ہے کیونکہ وہ ٹرانسجینڈر ہے۔ درخواست میں زاویر نے اپنا نیا نام ویوین جینا ولسن لکھا ہے۔

والد کے ساتھ اپنی قطع تعلق کرنے کے بارے میں بیٹی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ نام بدلنے کی ایک وجہ والد کا کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہ رکھنا بھی ہے۔

واضح رہے کہ بیٹی کے اس فیصلے پر مسک کی سابقہ اہلیہ جسٹن مسک کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’میرے 18 سالہ بچے نے مجھے بتایا کہ اس کا بچپن عجیب گزرا، اور اس بات پر میں حیران ہوں کہ میں اس وقت اتنی ہی مطمئن ہوں جتنی میں نظر آ رہی ہوں۔‘

جسٹن کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کو جواب دیا ہے کہ ’مجھے تم پر بہت فخر ہے، مجھے اپنے آپ پر فخر ہے!‘

واضح رہے کہ ایلون مسک کی ٹرانس جینڈر بیٹی زاویار الیگزینڈر مسک نے یہ درخواست اپریل 2022ء میں لاس اینجلس کی ایک عدالت میں جمع کرائی تھی۔

Related Posts