ایلون مسک کی بیٹی کا باپ سے قطع تعلقی کا اعلان، تبدیلی نام کیلئے درخواست دائر کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کے امیر ترین انسان، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی بیٹی زاویر الیگزینڈر مسک نے والد سے قطع تعلق کا اعلان کرتے ہوئے اپنا نام تبدیل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی بیٹی زاویر الیگزینڈر مسک نے لاس اینجلس کی عدالت میں درخواست اپریل 2022 میں جمع کروائی تھی، جس کے مطابق میری صنفی شناخت مرد سے عورت میں بدل دی جائے اور اسے نئے نام سے رجسٹر کردیا جائے۔

مسک کی بیٹی نے نام کی تبدیلی اور پیدائش کا نیا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیا نام اس کی نئی صنفی شناخت کا عکاس ہے کیونکہ وہ ٹرانسجینڈر ہے۔ درخواست میں زاویر نے اپنا نیا نام ویوین جینا ولسن لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیرِ خارجہ کی زبان پھسل گئی، توشہ خانہ کو توچہ خانہ کہہ دیا

والد کے ساتھ اپنی قطع تعلق کرنے کے بارے میں بیٹی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ نام بدلنے کی ایک وجہ والد کا کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہ رکھنا بھی ہے۔

معلوم رہے کہ ایلون مسک نے زاویر کی والدہ جستائن ولسن سے جنوری 2000 میں شادی کی تھی اور اپریل 2004 میں اس جوڑے کے ہاں جڑواں بیٹوں گرافن اور زاویر کی پیدائش ہوئی تھی، 2008 میں ایلون مسک اور جسٹائن ولسن کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

Related Posts