ایلون مسک نے کرپٹو ہولڈنگز کو فروخت کردیا، سی ای او بائننس کا کیا ردعمل آیا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایلون مسک نے کرپٹو ہولڈنگز کو فروخت کردیا، سی ای او بائننس کا کیا ردعمل آیا؟
ایلون مسک نے کرپٹو ہولڈنگز کو فروخت کردیا، سی ای او بائننس کا کیا ردعمل آیا؟

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کرپٹو کرنسی کی زیادہ تر ہولڈنگز کو فروخت کردیا ہے جس پر سی ای او بائننس کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

سی ای او بائننس سی زیڈ زاؤ نے کہا کہ اگر کوئی بٹ کوائن کی خرید یا فروخت کرتا ہے تو میرا نہیں خیال کہ اس سے کرنسی پر برا اثر پڑے گا چاہے وہ ایلون مسک ہی کیوں نہ ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اِس وقت بھی اُن کے پاس کرپٹو کرنسی کے زیادہ تر سکے موجود ہیں۔

ٹیسلا کے بانی کے 75 فیصد کرپٹو کرنسی فروخت کرنے پر اُن کا کہنا تھا کہ یہ اُن کا ذاتی فیصلہ ہے جس سے کمپنی پر کسی قسم کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیلی فورنیا میں کرپٹوکرنسی کے حوالے سے اہم قانون سازی

خیال رہے کہ پچھلے سال ٹیسلا نے بٹ کوائن میں بڑی سرمایہ کاری کا انکشاف کیا تھا، تاہم اب اُس نے کرپٹو کرنسی کی اپنی زیادہ تر ہولڈنگز فروخت کردی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی نے کہا کہ اُس نے بٹ کوائن کے تقریباََ 75 فیصد سرمایہ فروخت کردیا ہے، جس کی مالیت 2 ارب ڈالر تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی اپنے معاہدے سے اس لیے پیچھے ہٹ رہی ہے کیونکہ اِس سال کرپٹو کرنسی کی قدر 50 فیصد سے نیچے گرگئی ہے۔

Related Posts