لگژری کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے حوالے سے ایسی خبریں سامنے آرہی تھیں کہ وہ ٹوئٹر کو سنبھلنے جارہے ہیں تاہم اب انہوں نے ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونے سے منع کردیا ہے۔
گزشتہ دنوں ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ مسک ٹوئٹر کے سب سے زیادہ شیئر خریدنے کے بعد ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز میں شامل ہوجائینگے، جس کی تصدیق ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال نے کی تھی بعدازاں اب ایلون مسک کے شامل نہ ہونے کی تصدیق بھی چیف ایگزیکٹو نے ٹوئٹر کے ذریعے ہی کی ہے۔
پراگ اگروال نے ٹوئٹ میں ٹوئٹر ٹیم کو کی گئی ای میل کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا، جس میں بتایا کہ 9 اپریل کو آفیشلی ایلون مسک ان کے بورڈ کا حصہ بنے، لیکن اسی دن ایلون نے ٹیم میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اس کی وجہ تو نہیں بتائی، لیکن لکھا کہ مسک ان کے سب سے بڑے شئیر ہولڈر ہیں اور وہ ہمیشہ ان کے ان پٹ کی قدر کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے مقاصد اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جو فیصلہ ہم کرتے ہیں اس پر عمل درآمد کرنا بھی صرف ہمارے ہاتھ میں ہے، کسی اور کے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹوئٹر نے صارفین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا