لاہور میں رہائشی منصوبے کا آغاز،حکومت ہر گھر پر 3 لاکھ روپے سبسڈی دیگی، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister

لاہور:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کمزور کو اوپر اٹھانے کیلئے ریاست نے ذمہ داری لینی ہے، 30 سال حکومت کرنیوالے حساب دینے کو تیار نہیں، فور کلوژر لاء کی وجہ سے بینک قرض نہیں دیتا تھا، حکومت ہر گھر پر 3 لاکھ روپے سبسڈی دے رہی ہے۔

لاہور میں پنجاب پیری اربن ہاؤسنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جیلوں میں غریب لوگ نظرآتےہیں، ہمارا انصاف کا نظام طاقتور ڈاکو کو نہیں پکڑ سکتا،لاہورمیں آہستہ آہستہ کچی آبادیاں بنتی دیکھیں، لاہور میں سوسائٹیز بننا شروع ہو گئیں،غریبوں کا کسی نے نہیں سوچا، آدھا کراچی کچی آبادی پر مشتمل ہے، کراچی کے لوگ بجلی کے کنکشن کیلئے رشوت دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا صوبے کے تمام سیاحتی مقامات ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ

پی ڈی ایم کے نام سے یونین بنی، سب اکٹھے ہوئے ہیں، طاقتور کو قانون کے تابع لانا ہماری ذمہ داری ہے،آج پاکستان میں 30 سال سے حکومت کرنیوالے اکٹھے ہوگئے ہیں، 30 سال حکومت کرنیوالے حساب دینے کو تیار نہیں، شور مچایا ہوا ہے، کمزور کو اوپر اٹھانے کیلئے ریاست نے ذمہ داری لینی ہے، کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم لانے میں 2 سال مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جیلوں میں غریب لوگ نظر آتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ فور کلوژر لا ء کی وجہ سے بینک قرض نہیں دیتا تھا، بھارت جیسے ملک میں گھروں کیلئے 10 فیصد قرض دیا جاتا ہے، یورپ، امریکا میں 80 فیصد لوگوں کو گھروں کیلئے قرض دیا جاتا ہے، حکومت ہر گھر پر 3 لاکھ روپے سبسڈی دے رہی ہے۔

Related Posts