ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال 4ہزارمیگاواٹ سے تجاوز کرگیا،مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال 4ہزارمیگاواٹ سے تجاوز کرگیا،مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد:ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4000 میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، مختلف شہروں میں بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی کم ترسیل کے باعث مختلف شہروں میں عوام لوڈ شیڈنگ کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت متعدد شہروں میں لوڈ شیڈنگ نے جینا اجیرن کردیا۔

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے طویل ہوگیا۔ لاہور میں بھی 4سے 5 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عوام بجلی نہ ہونے سے پریشان ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ تربیلا میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔ پیر تک آر ایل این جی کی فراہمی بحال ہونے پر بجلی کی پیداوار میں بہتری آئے گی۔ امید ہے تربیلا ڈیم آئندہ ہفتے زیادہ بجلی پیدا کرے گا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام نے بھرپور احتجاج کیا جبکہ تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی۔

گزشتہ ماہ ملک بھر میں گرمی کی شدت کا عذاب سہنے والے شہری لوڈ شیڈنگ کی مصیبت سے بھی نجات حاصل نہ کرسکے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ حیدر آباد میں 12 سے 14 گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ کی جانے لگی۔

اسی طرح راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 5، 5 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی گئی۔ جہلم میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا رہا۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 میں بھی رات گئے بجلی بند کردی گئی۔ بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں طویل لوڈ شیڈنگ، عوام سراپا احتجاج

Related Posts