کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

K Electric Bill
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

رواں ماہ فروری کے دوران کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی توقع ہے، بدھ کے روز یہ اطلاعات سامنے آنے کے بعد شہریوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی کے نرخ کم کرنے کی درخواست کی ہے۔ کمپنی نے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 4.95 روپے کمی کی درخواست دے دی۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو کراچی کے بجلی صارفین کو 4.94 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، یعنی فی یونٹ قیمت میں 4.95 روپے کی کمی کی توقع کی جاسکتی ہے۔نیپرا  26 فروری کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گی، جس کے بعد فیصلہ سامنے آنے کی توقع ہے۔

تشویشناک طور پر ملک میں اضافی بجلی کے بل ایک بڑا مسئلہ ہیں کیونکہ بے شمار صارفین اپنے یوٹیلیٹی بل ادا کرنے سے قاصر ہیں، خاص طور پر گرمیوں کے مہینوں میں جب بجلی کا استعمال کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ سردیوں میں گھروں میں بجلی کے کم استعمال کی وجہ سے یہ مسئلہ دب جاتا ہے، تاہم اب جبکہ گرمیوں کا آغاز ہونے والا ہے، یہ مسئلہ دوبارہ شدت کے ساتھ سامنے آنے کا خدشہ ہے۔

Related Posts