کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کے فی یونٹ میں 3 روپے کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NEPRA set to hear KE’s plea for reduction in tariff
(فوٹو؛ فائل)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر کے لیے بجلی 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے جبکہ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کا اطلاق جون میں آنے والے بجلی کے بلوں میں ہوگا تاہم یہ اضافہ کے الیکٹرک کے صارفین، لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر لاگو نہیں ہوگا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ ریلیف مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دیا گیا ہے، اور اس کا فائدہ بھی جون کے بلوں میں منتقل ہوگا۔

Related Posts