اسلام آباد: حکومت نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔ شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کے بعد بجلی کی قیمت میں یہ پہلا اضافہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ آج کیا گیا۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جارہا ہے جس کا اطلاق رواں ماہ سے کیا جائے گا۔ عمران خان دورِ حکومت میں متعدد مرتبہ بجلی کی قیمتیں بڑھیں۔
اسٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس میں 117پوائنٹس کا اضافہ