کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران بجلی غائب، 600 فیڈرز ٹرپ کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران بجلی غائب، عوام مشکلات کا شکار
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران بجلی غائب، عوام مشکلات کا شکار

کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا، بارش کا پہلا قطرہ گرنے کے ساتھ ہی مختلف علاقے بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ 600 فیڈرز ٹرپ کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے آغاز کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی کے کچھ حصوں سے بجلی کی بندش کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے اعتراف کیا کہ بلدیہ، سرجانی ٹاؤن، کلفٹنن اور ڈی ایچ اے میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔ شہریوں کو لوڈ شیڈنگ کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ 1400 فیڈرز فعال ہیں جبکہ 500 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ دھابیجی کو بجلی کی سپلائی ترجیحی بنیادوں پر بحال کی گئی۔

دوسری جانب کراچی کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جن میں قائد آباد، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلستانِ جوہر، عزیز آباد، ناظم آباد، اورنگی اور کورنگی کے علاقے شامل ہیں۔

رنچھوڑ لائن، کھارادر، لیاری، کیماڑی اور ڈیفنس میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ بارش کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی پر کام جاری ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، شہرِ قائد میں بارش کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔جڑواں شہروں اور ایبٹ آباد میں نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

 آج سے کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا، راولپنڈی اسلام آباد میں پہلے سے ہی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔گوجرانوالہ، ایبٹ آباد اور حیدر آباد سمیت سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ 

مزید پڑھیں: اسلام آباد اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب

Related Posts