نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کے الیکٹرک انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی کے صارفین کو بجلی کی قیمت کم ہونے کا ریلیف ستمبر کے بلوں میں دیا جائے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی سستی ہونے سے کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 40 کروڑ روپے تک کا ریلیف ملے گا۔
بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ