پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے بڑا قدم، پاک چین کمپنیوں میں معاہدہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے بڑا قدم، پاک چین کمپنیوں میں معاہدہ آج ہوگا
پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے بڑا قدم، پاک چین کمپنیوں میں معاہدہ آج ہوگا

اسلام آباد: پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے وفاقی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا، ڈائیوو پاکستان اور اسکائی ول کمپنی (چین) کے درمیان آج اہم معاہدہ ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے ایک اور وعدے کی تکمیل کی طرف بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ ڈائیوو پاکستان اور اسکائی ول کمپنی کے درمیان پاکستان میں الیکٹرک بسیں لانے کا اسٹرٹیجک معاہدہ آج ہوگا۔

پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ رواں سال سے ہی پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی اور اگلے 3 سال کی مدت میں پاکستان میں الیکٹرک بسوں کو مکمل طور پر بنایا بھی جاسکے گا۔ بسوں کی مینوفیکچرنگ 3 سال میں شروع کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا واحد الیکٹرک فوڈ ٹرک،انوکھا انداز، معیاری غذا

Related Posts