ملیر سے سی ویو تک جانے والی الیکٹرک بس کوبند کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملیر سے سی ویو تک جانے والی الیکٹرک بس کوبند کردیا گیا
ملیر سے سی ویو تک جانے والی الیکٹرک بس کوبند کردیا گیا

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے شہر قائد کے باسیوں کے لئے چلائی جانے والی الیکٹرک بس سروس کسی نعمت سے کم نہیں، جس کے باعث شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ملیر سے سی ویو تک چلنے والی الیکٹرک بس کو بند کردیا گیا ہے، ملیر ٹینک چوک سے سی ویو جانیوالی الیکٹرک بس چارجنگ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔

بس انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ الیکٹرک بس کا چارجنگ سسٹم گزشتہ ایک ماہ سے سافٹ ویئر کی خرابی کا شکار ہے، جس کے باعث سروس متاثر ہورہی ہے۔بس کے غیرملکی سافٹ ویئر انجینئر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 314 پوائنٹس کا اضافہ

انتظامیہ کے مطابق بس کے روٹ کو جاری رکھنے کیلئے پیپلز بس کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، گڈاپ سے نمائش جانے والی بس معمول کے مطابق سروس فراہم کررہی ہے۔

Related Posts