کراچی میں ریڈ لائن کے بعد الیکٹرک بسوں کا کرایہ کتنا بڑھ گیا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Electric bus fares rise by 60% following fare hike of PBS Red Line in Karachi

سندھ حکومت نے کراچی میں پیپلز بس سروس ریڈ لائن کے لیے کرایوں میں 60فیصد تک اضافے کی منظوری کے بعد برقی بسوں کے کرایے بڑھا دیے ہیں۔

یہ اجازت نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو دی گئی جو پی بی ایس کے آپریشن اور دیکھ بھال کی ذمہ دار وفاقی ایجنسی ہے، جس نے روٹ کی توسیع کی وجہ سے بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات کا حوالہ دیا۔

ایک سرکاری اعلان کے مطابق مختلف روٹس پر کرایوں میں 20فیصد سے 60فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور نئے نرخ اب بسوں پر دکھائے جا رہے ہیں۔

یہ نظر ثانی شدہ کرایے یکم فروری 2025 سے نافذ العمل ہیں جس سے روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والوں پر مالی دباؤ بڑھ گیا ہے جو اس سروس پر دفاتر، اسکولوں اور دیگر مقامات پر جانے کے لیے انحصار کرتے ہیں۔

بڑھائے گئے کرایوں کے بعد برقی بسیں قریبی مقامات کے لیے کم از کم 80 روپے اور طویل فاصلے کے لیے 120 روپے چارج کر رہی ہیں جیسا کہ شہریوں کے لیے کرایوں کی فہرست میں دکھایا گیا ہے۔

اس سے قبل پی بی ایس کے لیے کم از کم کرایہ 50 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 100 روپے تھاجو کہ سفر کے فاصلے پر منحصر تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کرایوں میں اضافے کے باوجود ریڈ لائن اور برقی گاڑیوں پر مسافروں کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Related Posts