الیکشن مذاکرات: زرداری کا چیف جسٹس کے مشورے کا خیر مقدم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق صدر آصف علی زرداری نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے بارے میں مذاکرات کے مشورے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

الیکشن کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا اگر تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کی تاریخ کو آگے بڑھانے کے لیے اتفاق کرتی ہیں تو عدالت بھی ان کے ساتھ ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا اگر الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر تمام جماعتیں ایک مؤقف پر آ جائیں تو عدالت بھی گنجائش نکال سکتی ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کے ریمارکس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے بارے میں مذاکرات کے مشورے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی سے مذاکرات؛ بلاول مولانا فضل الرحمن سے ملنے ان کے گاؤں پہنچ گئے

آصف علی زرداری کا کہنا تھا ہم نے آپس میں مذاکرات شروع کر دیے ہیں تاکہ حکومتی اتحاد ایک مؤقف پر آجائے، اس کے بعد سیاسی مخالفین سے بھی بات کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے بھی الیکشن کےلیے سپریم کورٹ کی سیاسی اتفاق رائےکی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے سیاسی اور قانونی حقیقتوں میں ربط پیدا کرنےکی اچھی کوشش کی ہے، ہم تو پہلےدن سےہی مذاکرات کا کہہ رہےہیں، اسٹیبلشمنٹ کو بھی بیٹھنا چاہیے، سب کو ایک ساتھ بیٹھ کرالیکشن کے رولز آف دی گیمز طےکرنے چاہئیں۔

Related Posts