اگست میں الیکشن، تحریک انصاف نے 8 نکاتی تجاویز حکومتی وفد کے سپرد کردیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگست میں الیکشن، تحریک انصاف نے 8 نکاتی تجاویز حکومتی وفد کے سپرد کردیں
اگست میں الیکشن، تحریک انصاف نے 8 نکاتی تجاویز حکومتی وفد کے سپرد کردیں

اسلام آباد: پی ٹی آئی اور حکومتی اتحاد کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شرو ع ہو گیا، حکومت اور پاکستان تحریک انصاف نے اپنی اپنی تحریری تجاویز کا تبادلہ کیا۔

مذاکرات کے آغاز سے قبل دونوں فریقین نے اپنے اپنے قائدین سے تفصیلی مشاورت کی، مسلم لیگ ن نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے بھی مشاورت کی، پی ٹی آئی کا وفد عمران خان سے تفصیلی مشاورت کے بعد مذاکرات میں شریک ہوا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تحریری تجاویز حکومتی وفد کے سپرد کردی گئی ہیں، حکومتی اتحاد نے بھی تحریری تجاویز پاکستان تحریک انصاف کے وفد کے حوالے کردی ہیں، تحریک انصاف نے الیکشن سمیت 8 نکاتی تجاویز کا ڈرافٹ حکومتی اتحاد کے حوالے کیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے بکرا عید اور محرم کے درمیان کے ایام میں انتخابات کرانے کی تجویز دی، تجویز کے مطابق اگست کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں الیکشن ہوسکتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے اپنی تجاویز کا ڈرافٹ سپریم کورٹ کو بھجوانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:قانون توڑنے پر ثاقب نثار کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، نواز شریف

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے وکلا کے ذریعے اپنا مذاکراتی ڈرافٹ سپریم کورٹ کو بھجوائے گی، حکومت ڈرافٹ پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کرے گی۔

Related Posts