اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی خالی مخصوص نشست پر آسیہ عظیم چوہدری کی بطور ایم این اے نوٹیفیکشن جاری کردیاگیا۔
پنجاب سے شیریں مزاری کی خالی نشست پر آسیہ عظیم چوہدری کوایم این اے بنا دیا گیا، واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی کی ترجیحی فہرست میں آسیہ عظیم کانام شامل تھا۔
28 جولائی کو اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظورکرلیے تھے۔ جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:فیصل آباد،حلقہ این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد