الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لےلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لےلیا
الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لےلیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا اور ویڈیو کی میرٹ پر تحقیقات ہوں گی۔

یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی آج ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آئی تھی ۔

ویڈیو میں علی حیدر گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔

مبینہ ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما الیکشن کمیشن کے آفس پٹیشن دائر کرنے گئے تھے تاہم دفتری اوقات ختم ہونے کے سبب آفس بند تھا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن آئے ہیں لیکن یہاں اس وقت کوئی موجود نہیں، صبح ریفرنس دائر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم این ایز حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، علی گیلانی کی حکومتی رہنماؤں سے رابطے کی تصدیق

ان کا کہنا تھاکہ علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کو تسلیم کیا ہے، اس اقبال جرم کے بعد یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دیا جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ یوسف رضا گیلانی کا الیکشن کوئی الیکشن نہیں کیونکہ حفیظ شیخ ان سے ووٹوں میں بھی آگے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک میں کہرام مچا ہے اور الیکشن کمیشن میں فوری معاملات دیکھنے کیلئے کوئی نہیں، ہمارے پاس نہ کوئی نام ہے اور نہ ہی وڈیو سے پتہ چل رہاہے کہ کون ہے۔

Related Posts