گیلانی دوبارہ جیت گئے، کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IHC has rejected the petition of Gilani over chairman Senate election

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کی خریدوفروخت کے الزامات پر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدو فروخت کے الزامات عائد کرتے ہوئے یوسف گیلانی کی بطورسینیٹرکامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی تھی،الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست 22 مارچ کو سماعت کیلئے مقررکردی۔

اس سے قبل آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم اور چیئرمین سینیٹ کیلئے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے خلاف تحریکِ انصاف کی درخواست مسترد کردی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلئے دی گئی پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی علی نواز اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

رکنِ قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ سیاسی معاملات کو پارلیمنٹ یا الیکشن کمیشن میں حل کیا جانا چاہئے۔ درخواست گزار علی نواز اعوان سے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ سیاسی معاملات کو عدالت میں لاتے ہی کیوں ہیں؟۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کی اپنی پارٹی معاملے کو الیکشن کمیشن میں لے کر گئی ہے اور آپ خود بھی رکنِ پارلیمنٹ ہیں۔ الیکشن کمیشن سے فیصلہ آنے دیں، پھر عدالت سے رجوع کریں۔ ابھی الیکشن پراسس چل رہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کی یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے ساتھ ساتھ صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بطور ایم پی اے نااہلی کیلئے دی گئی درخواست بھی ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

Related Posts