الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی درخواست مسترد کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشانات کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کی 4 انتخابی نشان تبدیل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار نے کہا کہ ریچھ، بکری، ہرن، گائے سمیت 4 انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت رکھتے ہیں، ہمارے ووٹرز کو الیکشن کے دن مشکلات کا سامنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی جان لینے کی دوبارہ کوشش کی جارہی ہے، بابر اعوان کا دعویٰ

ن لیگی درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے استدعا کرتے ہوئے  کہا کہ چاروں نشان انتخابی نشانات کی فہرست سے نکالے جائیں، تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ن لیگ کی استدعا مسترد کردی گئی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ چاروں انتخابی نشانات فہرست سے نہیں نکالے جارہے، مسلم لیگ ن کے انتخابی نشانات پر اعتراضات جائز نہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ چاروں جانور نظر آنے میں واضح طور پر مختلف ہیں، الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نواز کے اعتراضات نامناسب سمجھتے ہوئے مسترد کردیئے۔

Related Posts