مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے نے چھوٹے بھائی کی موت کی وجہ بتادی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بڑے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل نے اپنے چھوٹے بھائی عاصم جمیل کی موت کی وجہ بتادی۔

29 اکتوبر کی شب مولانا طارق جمیل کے ایکس اکاؤنٹ پر بیٹے کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔ پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنادیا۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

بعدازاں پولیس کا کہنا تھا کہ مولانا کے بیٹے کا قتل نہیں ہوا بلکہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔

مرحوم کے بڑے بھائی کا ویڈیو پیغام:

حال ہی میں مرحوم کے بڑے بھائی مولانا یوسف جمیل نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میرا بھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا۔

مولانا یوسف جمیل نے کہا عاصم جمیل کی بیماری میں پچھلے 6 ماہ سے شدت آگئی تھی، بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے عاصم کو الیکٹرک شاک لگائے جارہے تھے لیکن الیکٹرک شاک دینے سے بھی کوئی افاقہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا گزشتہ روز وہ اتفاقاً گھر میں اکیلا تھا، تکلیف اور اذیت برداشت نہیں کرسکا اور عاصم نے سکیورٹی سے بندوق لے کر خود کو گولی مارلی۔

بھائی نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ کسی سے دشمنی تھی یا کسی نے حملہ کیا،یہ اس کی تقدیر تھی اور ہم اللہ کے اس فیصلے پر راضی ہیں۔

Related Posts