پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مزید 81 زندگیاں نگل گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی بھارتی قسم، این سی او سی نے سخت فیصلوں کا عندیہ دے دیا
کورونا کی بھارتی قسم، این سی او سی نے سخت فیصلوں کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد: ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ مزید 81 افراد زندگی کی بازی ہو گئے ہیں جبکہ 5000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 605 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5 ہزار 20 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ مزید 81 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14778 ہو گئی اور مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار 908 تک جا پہنچی ہے 87908 تک جا پہنچی ہے ۔ جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 60 ہزار 72 ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 367 مریض کورونا سے صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں اس طرح صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 13058 ہو گئی ہے۔

کورونا سے حوالے سے صوبوں کی صورتحال

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 73 ہے اور 6 ہزار 572 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ادھر بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19 ہزار 734 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 211 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کی ویکسین کین سائنو کا استعمال 5 اپریل سے شروع ہوگا

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 378 ہو گئی ہے جبکہ اس موذی مرض سے اب تک 4 ہزار 509 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 91 ہزار 439 ہو گئی ہےجبکہ اس مرض میں مبتلا ہوکر 2 ہزار 440 افراد جاں بحق کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری طرف آزاد کشمیر میں 13321 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 364 افراد انتقال کرگئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 52 ہو گئی ہے جبکہ 103 افراد اس مرض کا شکار ہوچکےہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 60911 ہے اور اب تک 579 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

Related Posts