بھارت میں مسلح افراد کا گھات لگا کر حملہ، افسر سمیت 8اہلکار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں مسلح افراد کا گھات لگا کر حملہ، افسر سمیت 8اہلکار ہلاک
بھارت میں مسلح افراد کا گھات لگا کر حملہ، افسر سمیت 8اہلکار ہلاک

کانپور:بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس اور مسلح افراد کے مابین مقابلے میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت آٹھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔مذکورہ واقعہ کانپور کے ایک گاؤں میں پیش آیا جب پولیس ٹیم ایک قتل کے مجرم کو گرفتار کرنے پہنچی تو مسلح ملزمان نے پولیس پر چاروں اطراف سے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کلاشنکوف سمیت جدید ہتھیاروں سے مسلح تھے۔ریاست کے دارالحکومت لکھن سے 150 کلومیٹر دور بیکرو گاؤں میں پیش آنے والے واقعے میں نائب سپرنٹنڈنٹ پولیس دیویندر کمار مشرا، تین سب انسپکٹرز اور چار کانسٹیبل ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان بھی ہلاک ہوگئے۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ تین پولیس اسٹیشنوں سے 50 پولیس اہلکار سیاسی اثرو رسوخ رکھنے والے مبینہ قاتل وکاس دبے کو گرفتار کرنے پہنچے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ وکاس دبے پر قتل، اغوا، بھتہ خوری اور فسادات سمیت 60 فوجداری مقدمات کا الزام ہے۔کانپور کے پولیس چیف دنیش کمار نے بتایا کہ پولیس کا وکاس دبے کو گرفتار کرنے کا منصوبہ تھا لیکن انہوں نے گھات لگا کر پولیس پر تین اطراف سے فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس پر حملے کی مکمل منصوبہ بندی کی گئی تھی۔یوپی کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی)ایچ سی اوستھی نے کہا کہ وکاس دبے اور دیگر افراد نے گاؤں جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔

Related Posts