فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ ایفل ٹاور کو ہفتے کے روز بم کی اطلاع ملنے کے بعد احتیاطی طور پر آنے والوں کے لئے بند کردیا گیا تھا۔
ایفل ٹاور کا انتظام دیکھنے والی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ بم ڈسپوزل ماہرین اور پولیس کی ایک ٹیم ایک منزل پر واقع ایک ریستوراں سمیت علاقے کی نگرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”اس قسم کی صورتحال میں یہ ایک معمول کا طریقہ کار ہے ”۔
تاہم اب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایفل ٹاور میں بم موجود نہیں ہے، اطلاع جھوٹی تھی، ایفل ٹاور کی تلاشی کے عمل کے بعد لوگوں کو جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:ہوائی کے جنگلات میں خوفناک آگ، تصویری جھلکیاں
مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے وقت ایفل ٹاور کی تینوں منزلوں اور اس کے نیچے واقع چوک کو سیاحوں سے خالی کروالیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایفل ٹاور دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔