سعودی عرب ہی نہیں! جانتے ہیں آج پاکستان میں کہاں کہاں عید منائی گئی؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Celebrations of Eidul Adha, animal sacrifices continue on second day
PAKISTAN TODAY

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں بھی کچھ فرقے آج عید منارہے ہیں۔

عالم اسلام کے کئی ممالک، خصوصاً سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ریاستوں میں آج عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں لاکھوں فرزندانِ توحید نے عید کی نماز میں شرکت کی۔

مکہ میں مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد نبویؐ میں نماز عید کے عظیم اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں ہزاروں مسلمانوں نے صف در صف کھڑے ہو کر اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر عید کی نماز ادا کی۔ امتِ مسلمہ کی خیر، اتحاد اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اسی طرح مسجد اقصیٰ، لبنان، اور مصر میں بھی بڑے پیمانے پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جن کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی گئی۔

دمشق کی عظیم مسجد میں بھی عوام کا بڑا اجتماع منعقد ہوا، جس میں شام کے عبوری صدر نے شرکت کی۔

خلیج کے علاوہ یورپ اور شمالی امریکا کے بعض علاقوں میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے جبکہ کئی ممالک میں عید کل یعنی ہفتے کے روز منائی جائے گی جس کے باعث اس سال مختلف خطوں میں دو دن عید منانے کی روایت سامنے آئی ہے۔

امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپ میں مسلمانوں کی مختلف برادریوں نے اپنے اپنے کلینڈر کے مطابق عید کا تعین کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شہروں دبئی، ابوظہبی اور شارجہ سمیت مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں بڑی تعداد میں شہریوں اور غیر ملکیوں نے شرکت کی۔

پاکستان میں بوہری برادری بھی آج عید الاضحی منا رہی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں، جیسے صدر، پاکستان چوک، حیدری اور بلوچ کالونی میں بوہری کمیونٹی نے نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی۔

Related Posts