کراچی: عید الفطر کے تیسرے روز بھی گہما گہمی عروج پر ہے، عوام کی بڑی تعداد نے پارکس کا رخ کر لیا، دیگر تفریح گاہوں میں بھی عوام کا رش ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے تیسرے روز بھی خوشیاں منانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بے شمار خاندان رشتہ داروں اور دوست احباب سے میل ملاقات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عید کے موقعے پر پاک بھارت سرحدی فورسز کے مابین مٹھائی کا تبادلہ
عوام کی بڑی تعداد دعوتوں اور سیر سپاٹوں میں مصروف ہے۔ شہرِ قائد میں ساحلِ سمندر سمیت دیگر تفریحی مقامات پر عوام کا رش ہے۔ بچے عیدی کی رقم سے مختلف اشیاء اور کھلونے خرید رہے ہیں۔
ہر سال عیدا لفطر کے موقعے پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے 30 روزوں کی تکمیل کے موقعے پر خوشی مناتے ہیں۔ عید الفطر کے موقعے پر دعوتیں اور میل جول معمول کا حصہ ہے۔
عید الفطر کے موقعے پر عوام کی بڑی تعداد مختلف شہروں سے اپنے اپنے گاؤں کا رخ کرلیتی ہے اور زیادہ تر پردیسی اپنے آبائی علاقوں میں ہی عید منانا پسند کرتے ہیں۔