کورونا کی وباء، عید پر ریلیز ہونیوالی پاکستانی فلمیں بھی قرنطینہ ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Eid-ul-Fitr film releases delayed due to coronavirus
maula jatt 2

لاہور :عید الفطر پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں بھی ملک میں  جاری کورونا وائرس کی وباء کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

ماہرہ اور فواد خان کی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کو ایک بار پھر تاخیر کا سامنا ہے جبکہ اس عید پر فرحان سعید اور فیروز خان کی ٹچ بٹن بھی نمائش کیلئے پیش نہیں کی جاسکے گی۔

اطلاعات کے مطابق مارچ میں فلموں کو سنسر شپ سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے تھے اورتجارتی اور غیر کمرشل فلموں کی نمائش کے لئے منظوری دے دی گئی تھی لیکن حکومت کی جانب سے عوام کی حفاظت کے لئے سینما ہال بند کرنے کے سبب فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ عید کے موقع پر عوام بڑی تعداد میں تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں اور عید پر ریلیز ہونیوالی فلمیں بڑی پیمانے پر کاروبار کرنے میں ہوجاتی ہیں۔

فلمسازوں نے رواں سال عیدالفطر پر لیجنڈ آف مولا جٹ اور ٹچ بٹن کی ریلیز کا منصوبہ بنایا تھا لیکن کورونا کی وباء کے باعث فلموں کی ریلیز روک دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: وینا ملک نے ارطغرل غازی کومیرا جسم میری مرضی نعرے سے ملادیا

پاکستان میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جس کی وجہ سے حکومت نے وباء کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سینما گھروں کو بند کررکھا ہے۔

Related Posts