ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، اس موقع پر شوبز ستارے زرق برق لباس کے ساتھ سامنے آئے اور سوشل پلیٹ فارمز پر اپنی عید سلیبریشن کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔
عید کے پُرمسرت موقع پر ہر فنکار کے چہرے پر خوشی دیکھی گئی۔ کسی نے زری لباس کا انتخاب کیا تو کسی نے سادہ مگر دیدہ زیب آوٹ فٹ پسند کیا، اداکاروں میں کسی نے شلوار قمیض پر اکتفا کیا تو کوئی شلوار قمیض کے ساتھ خوبصورت میچنگ واسکٹ میں دکھائی دیا۔
یوں شوبز ستاروں نے خوشیوں کے بڑے دن کھل کر اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور اپنی تصاویر یا پیغامات شیئر کر کے مداحوں کو بھی عید مبارک کے پیغامات بھیجے۔
ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور سب کو عید مبارک کہا اور اللہ سے دعا کی کہ وہ اس دن کی مناسبت سے ہم سب پر اپنا رحم اور کرم فرمائے، انہوں نے سادہ مگر پر وقار لباس کا انتخاب کیا۔
اداکارہ عائزہ خان نے اپنی فیملی کے ساتھ عید منائی اور شوہر دانش تیمور کے ساتھ اپنی رومانی تصاویرشیئر کیں، دونوں جوڑی نے عید کیلئے ایک کلر کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا۔
اداکارہ صبا قمر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’میری عیدی کہاں ہے‘ وہ سفید زری کام شدہ لباس میں بہت دلکش نظر آئیں۔
View this post on Instagram
A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman)
گلوکار عاطف اسلم نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منائی اور اہلیہ کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کر کے پرستاروں کو عید کی مبارک باد دی۔ عاطف اسلم نے سفید شیروانی کے ساتھ سفید کرتا پاجامہ کا انتخاب کیا، جبکہ ان کی اہلیہ سیاہ رنگ کے کام والے خوبصورت جوڑے میں دکھائی دیں۔
اداکارہ حنا الطاف نے اپنے شوہر آغا علی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی، وہ خوبصورت فراک میں نظر آئیں۔
مایا علی نے عید پر زعفرانی رنگ کی قمیض اور سبز رنگ کی گھیردار شلوار پسند کی۔
فیروز خان سفید شلوار قمیض میں نظر آئے۔