بھارت میں جشن عید میلاد النبی ﷺ آج منایا جارہا ہے، مسلمانوں کا اظہارِ مسرت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں آج پاکستان سے ایک روز قبل ہی 12 ربیع الاوّل کے موقعے پر جشنِ عید میلاد النبی ﷺ منایا جارہا ہے جس میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے مسرت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے مختلف شہروں میں 12 ربیع الاوّل کے موقعے پر جشنِ عید میلاد النبی ﷺ آج منایا جارہا ہے۔ رسول اللہ ﷺ کا یومِ ولادت ہی جشنِ عید میلاد النبی ﷺ ہے۔ ساری دنیا میں 12 ربیع الاوّل کو ہی یہ جشن منایا جاتا ہے جس کے پیچھے صدیوں کی تاریخ ہے۔

علمائے کرام کا کہنا ہے کہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقعے پر رسول اللہ ﷺ کی بعثت کی خوشی منانا اور جھنڈے لہرانا ہی نہیں بلکہ آپ ﷺ کی سیرتِ پاک پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنے آپ سے سوالات کرنا اور سیرت پر عملدرآمد یقینی بنانا بھی ہر مسلمان کا فرض ہے۔

بھارتی میڈیا (نیوز 18) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ آج 16ستمبر بروز پیر کو ملک بھر میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ عید میلاد النبی ﷺ منائی جارہی ہے۔ ملک کے کئی مقامات پر عاشقانِ رسول حضور ﷺ سے اطہارِ محبت و عقیدت کیلئے جلوس کا حصہ بن رہے ہیں۔

دوسری جانب جشنِ عید میلاد النبی کیلئے بھارت کے کئی شہروں میں میلاد النبی ﷺ کے جلسے بھی ہورہے ہیں اور محفلِ میلاد کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ رسول اللہ ﷺ 12ربیع الاوّل 573عیسوی کو مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے تھے اور بعد ازاں مدینہ منورہ کی جانب ہجرت فرمائی تھی۔

اسلامی تقویم کے تیسرے مہینے ربیع الاوّل کے دوران عید میلاد النبی ﷺ منائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے علمائے کرام کا ماننا ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہر عاشقِ رسول ﷺ کے گھر پر تشریف لاتے ہیں۔ اس موقعے پر ذکر اذکار، درود شریف اور چراغاں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے جو عید میلاد النبی ﷺ کی خاص روایت ہے۔

Related Posts