رحمۃ اللعالمین ﷺ کا یومِ ولادت، جشنِ عید میلاد النبی آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عید میلاد النبی
(فوٹو: دی نیوز)

کراچی سمیت ملک بھر میں اللہ تعالیٰ کے آخری رسول حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یومِ ولادت بطور جشنِ عید میلاد النبی آج منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رسول اللہ ﷺ کا یومِ ولادت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ آج وفاقی اور صوبائی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ملک بھر میں گزشتہ شب سے یہ جشن کی تیاریاں جاری رہیں اور گلی، بازار اور محلے سجا دئیے گئے۔

ملک بھر کی گلیوں اور محلوں کو خوبصورت برقی قمقموں، سبز جھنڈیوں اور بینرز کے ساتھ سجایا گیا ہے۔ سرکاری و نجی عمارات پر چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کئی بازار اور شاہراہیں آرائشی دروازوں کے ساتھ سج گئیں۔ مساجد اور مزارات پر بھی برقی قمقمے اور جھنڈیاں لگائی گئی ہیں۔

ملک بھر میں محفلِ میلاد، درود شریف کی کثرت اور نعت خوانی کے علاوہ ذکر و اذکار کی محفلیں سجائی جارہی ہیں۔ فضاؤں کو درود و سلام سے معطر کردیا گیا۔ مختلف شہروں میں نیاز کی تقسیم کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے افراد جلسے جلوسوں کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔

شہرِ قائد کے علاقے بولٹن مارکیٹ سے آج جماعتِ اہلسنت کراچی کا مرکزی جلوس برآمد ہوگا۔ علامہ سید شاہ عطاء الحق قادری اور دیگر علمائے کرام جلوس کی قیادت کریں گے۔ جلوس ایم اے جناح روڈ سے ہو کر نشتر پارک پر پہنچے گا جہاں شام 5 بجے جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ نمازِ عصر اور مغرب نشتر پارک میں ادا کریں گے۔ جلسے سے جید علمائے کرام کا خطاب اور قراردادیں پیش کی جائیںگی۔ جشن عید میلاد انبی کے مرکشی جلوس اور جلسے کے انتظامات جماعت کے 1000 رضا کار اور اسکاؤٹس کے سپرد کی گئی ہیں۔

Related Posts