احساس پروگرام میرٹ کی بنیاد پر عوام کو ریلیف فراہم کررہا ہے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احساس پروگرام میرٹ کی بنیاد پر عوام کو ریلیف فراہم کررہا ہے، وزیر اعظم
احساس پروگرام میرٹ کی بنیاد پر عوام کو ریلیف فراہم کررہا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی،وفد میں چوہدری عاصم نذیر، نواب شیر وصیر، رضا نصراللہ اور خرم شہزاد شامل تھے، جبکہ وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ممبران قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو کورونا وائرس کے تناظر میں اپنے اپنے حلقوں کی صورتحال خصوصا ًاحساس پروگرام کے تحت کمزور طبقات کو حکومت کی جانب سے مالی معاونت کی فراہمی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وفد نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اقدام سے اس مشکل وقت میں کمزور طبقات کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہونے سے بچ گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا کہ احساس پروگرام کسی سیاسی وابستگی کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ کی بنیاد پر عوام کو ریلیف فراہم کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ اپنے حلقوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے خصوصاً ماہ رمضان میں ریلیف فراہم کرنے میں متحرک کردار ادا کریں۔

Related Posts