اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگیاں ملک بھر میں جاری ہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ کیش ادائیگیاں 30 جون 2020 کے بعد بھی جاری رہیں گی، ایک کروڑ61 لاکھ 63 ہزار مستحقین میں رقوم کی تقسیم تک جاری رہیں گی۔
ثانیہ نشتر نے کہا کہ ملک بھر میں ایک کروڑ 21 لاکھ سے زائد محنت کشوں میں رقم تقسیم کی گئی، اب تک 146 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔
آزاد جموں وکشمیر میں 2 لاکھ سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے، آزاد کشمیر میں 2 ارب 44 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی گئی۔
بلوچستان میں 7 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے، بلوچستان میں 6 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی۔
ثانیہ نشتر نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں 87 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں ایک ارب 6 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔
اسلام آباد میں 64 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی، اسلام آباد میں 77 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔
خیبرپختونخوا میں 21 لاکھ18 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی جبکہ 25 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔
مزید پڑھیں:احساس کیش پروگرام سے سندھ سب سے زیادہ مستفید ہورہا ہے۔ثانیہ نشتر