مصر کی سیسی حکومت نے تعلیمی اداروں میں طالبات، معلمات کے نقاب پر پابندی لگا دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصری حکومت نے اگلے تعلیمی سال کے دوران اسکولوں میں طالبات اور معلمات کے نقاب پہننے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس پابندی کا نفاذ 30 ستمبر سے شروع ہونے والے تعلیمی سال سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا اسلامو فوبیا سے باہر نکلے، علماء و مشائخ کانفرنس

مصری وزیر تعلیم رضا حجازی نے کہا کہ سر کے بالوں کو ڈھانپنا اختیاری ہے آپشن ہے مگر اسکولوں میں آنےوالی طالبات کے لیے چہرے کا نقاب نہ کرنا بنیادی شرط ہوگی۔

وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ بچیوں کے والد یا سرپرست کو اپنی بیٹی کی پسند سے آگاہ کرنا ہوگا۔ کسی شخص یا ادارےکو اسکولوں میں طالبات کے نقاب اور حجاب کے حوالے سے دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں۔

وزارت تعلیم نے گورنریوں میں ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں سرپرست کے موقف کو معلوم کریں۔ یونیفارم کے رنگ کے تعین کے سلسلے میں، اسکول کا بورڈ آف ڈائریکٹرز، بورڈ آف ٹرسٹیز، والدین اور اساتذہ کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کرے گا۔

Related Posts