مصرکے وزیرخارجہ اوآئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آبادپہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصرکے وزیرخارجہ اوآئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آبادپہنچ گئے
مصرکے وزیرخارجہ اوآئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آبادپہنچ گئے

اسلام آباد:مصر کے وزیر خارجہ Sameh Shoukry اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد میں پہنچ گئے ہیں۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے بارے میں خصوصی نمائندے علامہ طاہر محمود اشرفی نے ان کا استقبال کیا۔

علامہ طاہر محموداشرفی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مصر برادرانہ تعلقات کے بندھن سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصر کے وزیر خارجہ چوبیس سال کے بعد پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور ہم ان کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہیں۔

خصوصی نمائندے نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کانفرنس میں عالم اسلام کو در پیش مسائل پرغور کیا جائے گا جس سے ان کے حل کیلئے ایک لائحہ عمل فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ مصر کے وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس عالم اسلام کی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ مصر خطے کا ایک اہم برادر ملک ہے اور وہ صدر عبدالفتاح السیسی کی قیادت میں سیاسی استحکام اور مضبوطی حاصل کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ قریشی نے مشاہدہ کیا کہ اعلیٰ سطح پر رابطوں میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت 423 ملین ڈالر تک بڑھ گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے او آئی سی کانفرنس کے انتظامات مکمل کرلئے

وزیر خارجہ نے کہا کہ ثقافتی تعلقات دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا بھی کام کر سکتے ہیں اور وہ ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مصر کی جانب سے ٹھوس تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔

Related Posts