صنعتوں میں کھیلوں کو فروغ دے کرورکرز کی کارکردگی میں نکھار لایا جاسکتا ہے،خواجہ مسعود احمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

EFP Organize Sports Awareness Seminar for workers

سیالکوٹ: فارورڈ گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو خواجہ مسعود احمد نے کہا ہے کہ صحت مند ذہن کے لیے صحت مند جسم کا ہونا انتہائی ضروری ہے اس مقصدکے لیے کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دے کرصنعتی ورکرز کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام فارورڈ گیئر فیکٹری سیالکوٹ میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے’’ صنعتوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کی آگاہی‘‘ سے متعلق سمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سیمینار سے ای ایف پی کے نائب صدر ذکی اے خان،آئی ایل او کے نمائندے مزمل شیخ حبیب، ای ایف پی بورڈ کے ڈائریکٹر نذر علی، پی ڈبلیو ایف کے سعد اور ایڈوائزر ای ایف پی فصیح الکریم صدیقی نے بھی خطاب کیا۔

ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے نائب صدر ذکی اے خان نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ آجروں کی جانب سے ورکرز کی کارکردگی میں نکھار لانے کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔

انہوں نے اسی تناظر میںپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہ صرف خصوصی طور پر سیالکوٹ کی کھیلوں کے سامان کی صنعت سے وابستہ کھلاڑیوں کی ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرے بلکہ آئندہ اولمپکس میں اس صنعت کی سماجی ذمہ داریوں کو بھی اجاگر کرے۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے علاوہ خواتین کو بااختیار بناتے ہوئے مرکزی دھارے میں شامل کرنے ، معاشرتی ترقی میں کردار ادا کرنے پر روشنی ڈالی اور ای ایف پی کے تعاون سے پاکستان کے 10 بڑے شہروں میں ورکرز کے بچوں کے لیے کوئز مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ قومی کوئز مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والے3 ورکرز کے بچوں کو ٹوکیو اولمپکس میں بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں: برآمدات بڑھنے سے ہی ملک میں ڈالرز کی فراوانی ہوگی،ایس ایم منیر

انہوں نے 2022 میں پاکستان میں ایشین اولمپکس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا اور صنعتی ورکرز اور ان کے بچوں سے ان مقابلوں میں شرکت کے لیے تیاری کرنے کی ہدایت کی اورکھیلوں کے فروغ کے لیے ای ایف پی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔قبل ازیں ایک دوستانہ شارٹ بال میچ کا انعقاد بھی کیا گیا اور جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Related Posts