سمندری طوفان کے اثرات، کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سمندری طوفان کے اثرات، کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر
سمندری طوفان کے اثرات، کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

کراچی: شہر قائد میں سمندر طوفان کے اثرات سامنے آنے لگے، تیز ہواؤں اور بارش کے سبب اندون اور بیرون ملک پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، 8پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

کراچی ائیرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث متاثر ہوا اور 8 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

قومی ایئر لائن کی رحیم یار خان کی پرواز پی کے 582 منسوخ جبکہ پی آئی اے اور نجی ائیر لائنز کی اسلام آباد، لاہور اور پشاور کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں،کراچی میں صبح سے اب تک مختلف ائیر لائنز کی 8 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کو منسوخ کر کے کل کیلئے شیڈول کر دیا گیا،نجی ائیر لائن کی پشاور اور ابوظبی کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی رات 10بجے کی پرواز ساڑھے 11بجے شیڈول ہے،قومی ایئر لائن کی رات 8 بجے کی اسلام آباد اور ملتان کی پروازیں تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی کراچی سے کوئٹہ کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی،پی آئی اے کی لاہور کی پرواز پی کے 302 اور نجی ائیر لائن کی کراچی سے مدینہ کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:سمندری طوفان کے اثرات نظر آنا شروع، ٹھٹھہ اور بھارتی گجرات میں تیز بارش

پی آئی اے کی سکھر کی پرواز پی کے 390 منسوخ کردی گئی۔ مسقط کی پرواز کو بھی منسوخ کرکے کل شام 7 بجے شیڈول کر دیا گیا ہے۔ نجی ائیر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔

Related Posts