راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ معیشت پر منفی اثرات کے خاتمے اور غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات ضروری ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت ٹڈی دل کنٹرول کرنے کے لیے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر چکی ہے جبکہ پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ہر وسیلہ فراہم کرے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ نے یہ بات انسداد ٹڈی دل سینٹر کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
COAS visited National Locust Control Center #NLCC Rwp. Was briefed by Lt Gen Moazzam Ejaz, Chief Coordinator NLCC, about efforts being undertaken to counter locust threat. COAS appreciated NLCC role in synergizing national efforts in line with National Action Plan. 1/2 pic.twitter.com/ulpzmf1hvd
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 4, 2020