لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے 6روز تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 6 سے 11ستمبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ANNOUNCEMENT:
All Public & Private Schools of Punjab to be closed from September 6th to September 11th, 2021 due COVID 19 conditions. Please stay home and stay safe. Protect yourself and your families.— Murad Raas (@DrMuradPTI) September 3, 2021
واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 57افراد چل بسے ،3787نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3787 کیسز سامنے آئے ہیں اورمزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔
وفاقی وزیرو سربراہ این سی اوسی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 76فیصد پاکستانیوں کے حکومت کی کورونا سے مقابلہ کرنے کی حکمت عملی پر اعتماد کے اس اظہار سے سب لوگ جو اس قومی کاوش میں شامل ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
مزید پڑھیں:کورونا سیف ڈے، سندھ میں آج پھر کاروبار زندگی معطل، مارکیٹس ویران