لاک ڈاؤن ختم، پاکستان کے تمام صوبوں میں تعلیمی ادارے آج سے کھول دئیے گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں سیلابی صورتحال، تعلیمی ادارے مزید 5 روز کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ
بلوچستان میں سیلابی صورتحال، تعلیمی ادارے مزید 5 روز کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:  لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری و تعلیمی سرگرمیاں کم و بیش 6 سے 7 ماہ تک  بندش کا شکار رہیں، ملک بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھول دئیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومتی فیصلے کے تحت میٹرک، انٹر اور جامعہ کی سطح کی تعلیم شروع کی جائے گی۔ آج نویں کلاس سے لے کر اعلیٰ سطحی تعلیم تک اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں کھول دی گئیں۔ دوسرے مرحلے میں مڈل کلاسز اگلے ہفتے سے جبکہ پرائمری کلاسز 30 ستمبر سے شروع کی جائیں گی۔

کورونا وائرس کے باعث  تعلیمی اداروں کو رواں برس مارچ میں بند کردیا گیا تھا ، آج سے  تعلیمی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا، ملک بھر کے تمام صوبوں بشمول پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں تعلیمی ادارے کم و بیش 6 سے 7 ماہ بعد کھولے جا رہے ہیں۔ 

ابتدائی مرحلے میں 9ویں اور 10ویں کلاس کے طلباء و طالبات اسکول پہنچے ہیں، انٹر کی سطح کے طلباء و طالبات نے کالجز جبکہ ڈگری اور دیگر اعلیٰ سطحی کالجز اور یونیوسٹیوں کے طلباء و طالبات نے اپنے اپنے تعلیمی اداروں کا رخ کیا ہے۔ اساتذہ نے ملک بھر میں تعلیمی عمل شروع کردیا۔

دوسری جانب حکومت نے انسپکشن ٹیموں کو متحرک کردیا جو تعلیمی اداروں میں جا کر اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر (ایس او پیز) کا جائزہ لیں گی جن میں سماجی فاصلہ، ماسک پہننا اور کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے دیگر احتیاطی تدابیر شامل ہیں۔ پاکستان میں سندھ وہ پہلا صوبہ تھا جہاں تعلیمی اداروں کو فروری میں ہی بند کردیا گیا۔

بعد ازاں دیگر صوبوں میں بھی آہستہ آہستہ تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور شادی ہالز کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ ملک بھر میں سخت ، جزوی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے گئے جن کے نتیجے میں آج ملک بھر سے کورونا وائرس کے کیسز کی شرح کافی حد تک کم ہوچکی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 404 نئے کیسز رپورٹ رپورٹ ہوئے  جبکہ مزید 6 شہری وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 2 ہزا ر 424 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 389 ہے۔ 

مزید پڑھیں:  کورونا کے 404 نئے کیسز رپورٹ، 6 افراد جاں بحق

Related Posts