جامعہ بنوریہ کراچی کا کرغزستان کی اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی تعاون کا معاہدہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے تعلیمی وفد نے کرغستان کا دورہ کیا، جہاں جامعہ بنوریہ عالمیہ اور کرغزستان کی اسلامی یونیورسٹی آف بشکیک کے مابین تعلیمی تعاون کا معاہدہ طے پایا۔

معاہدے پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم اور رئیس جامعہ اسلامیہ کرغستان شیخ عبدالشکور نے دستخط کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں:

غیر اخلاقی فلموں کی بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا، مسلمان دوست سے شادی

معاہدے میں دونوں جامعات کا فیکلٹی ممبران اور ٹیکنیکل عملے اور طلباء کا تبادلہ، تحقیقی پروگرامات کا انعقاد، ایک دوسرے کے سمینارز، ورکشاپس اور تعلیمی نشستوں میں شرکت، اسلامی سیاحت پر ریسرچ، ٹیچرز ٹریننگ، شرعی مشاورت اور نگرانی، اسلامی مالیات اور بینکنگ کے فروغ سمیت دیگر تعلیمی امور پر تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر جامعہ اسلامیہ کرغزستان کے سینئر اساتذہ، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے استاذ الحدیث مولانا عزیز الرحمن ہزاروی، جامعہ کے سنیئر استاذ مولانا اسماعیل دھلوی اور دیگر موجود تھے۔

تعلیمی معاہدے کے حوالے سے مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے افادہ اور استفادہ کا نہ صرف موقع ملے گا بلکہ مملکتوں کی سطح پر تعلقات کے استحکام میں بھی یہ معاہدہ اہم کردار ادا کرے گا۔

وفد میں شریک تمام علماء و مشائخ نے جامعہ بنوریہ عالمیہ اور جامعہ اسلامیہ کرغستان کے تعلیمی تعاون کے معاہدے کو بھر پور سراہتے ہوئے معاہدے کو بہترین قدم قرار دیا۔

واضح رہے جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کراچی پاکستان کا واحد دینی مدرسہ ہے جس نے ملیشیا کی 4 یونیورسٹیز، تھائی لینڈ کی یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، اسلام آباد ینورسٹی، وفاقی اردو یونیورسٹی کے بعد کرغستان کی پہلی اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ بھی تعلیمی تعاون کا معاہدہ کر لیا ہے۔

Related Posts