پاکستان بھر میں تعلیمی عمل کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے، بچوں کی چھٹیاں ختم ہو گئیں، ملک کے 3 صوبوں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک تعلیم آج سے شروع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں تعلیمی عمل تیزی سے بحالی کی طرف بڑھ رہا ہے، تاہم صوبہ سندھ تعلیم کے معاملے میں دیگر صوبوں سے پیچھے رہ گیا جہاں صوبائی حکومت نے تعلیمی عمل جلد بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چھٹی سے آٹھویں جماعت میں تعلیم شروع ہو گئی ہے۔ بچوں نے اسکولوں کا رخ کر لیا ہے۔ کے پی کے، پنجاب اور بلوچستان کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مڈل سطح کی تعلیم شروع کر دی گئی ہے جس کیئے ایس او پیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سندھ حکومت نے تعلیمی عمل شروع کرنے کیلئے 1 ہفتے کی مزید مہلت مانگ لی ہے۔ دیگر صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری ہے۔ حکومتی احکامات کے تحت سماجی فاصلہ اور سینیٹائزرز کا استعمال لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم سعید غنی لاڑکانہ پہنچ گئے، تعلیمی اداروں کا دورہ