سردی میں اضافہ، محکمہ تعلیم کی جانب سے کراچی میں اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

education committee calls meeting on Friday
schools

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : شہر قائد میں سردی کے اضافے کے سبب محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیاں بڑھانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی میں محکمہ موسمیات نے نئے سال کے موقع پر سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد محکمہ تعلیم نے شہر بھر کے اسکولوں میں چھٹیاں بڑھانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری اسکولز چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ منگل کو کریں گے، اسکولوں اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایم کیوایم حکومت گرانے میں ساتھ دے، سندھ میں وزارتیں دینے کیلئے تیارہیں، بلاول بھٹو

ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں ایک ہفتہ مزید اضافے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی پرائیویٹ اسکول انتظامیہ نے حکومت سندھ سے سردی کی چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

چیئرمین پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شرف الزمان کا کہنا تھا کہ سخت سردی میں اسکول کھولنے پر والدین سراپا احتجاج ہیں۔

یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 22دسمبر سے31دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts