کراچی: ملیر جام گوٹھ ندی کے اندر بچہ ڈوبنے اور قیوم آباد گودام چورنگی ندی کے اندر 2افراد کے ڈوبنے کی اطلاع پر ایدھی،بحریہ کی ٹیموں کا ریسکیو آپریشن۔
چھیپا ذرائع کے مطابق پیر آباد ندی میں ڈوبنے والے بچے کی لاش دھوبی گھاٹ میانوالی کالونی ندی سے چھیپا کے رضاکاروں نے نکال لی ہے، لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت شاہ زیب ولد حشمت خان عمر07 سال سے کر لی گئی ہے جبکہ ملیر ندی میں پھنسے2 افراد کو ندی سے نکالنے کے لیے ایدھی کے رضاکار ضروری امدادی سامان کے ہمراہ ملیر ندی میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لوگ پانی کازوے کے اوپر سے گزرنے کے باوجود ندی میں اتر گئے تھے، تاہم سیلابی پانی کے تیزی آنے کے سبب توازن برقرار نہ رکھ سکے اور ریلے میں بہہ گئے تھے۔
پانی میں بہنے والے افراد نے ندی میں ایک اونچے مقام پر پناہ لے لی تھی، ندی کے بند پر کھڑے لوگوں نے ایدھی اور پولیس کو اطلاع دی، آخری اطلاعات موصول ہونے تک ایدھی کے رضا کاروں نے ندی میں ڈوبنے افراد کو زندہ بچا لیا ہے۔